وزیر اعلیٰ اور وزرء ا کی حیثیت نمائشی پتلے کی ہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ;جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کا دعویٰ کرنے والوں نے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کر کے سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا، وسائل سے مالا مال بدقسمت بلوچستان وفاق کے سوتیلے پن اور نااہل صوبائی حکومت کی نااہلیت کی وجہ سے مسلسل محرومیوں کا شکار ہے،صوبائی حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں وزیر اعلیٰ اور وزرء ا کی حیثیت نمائشی پتلوں کی ہیں جو دوسروں کے سہارے جی رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ بھی الفاظ کا ہیرا پیرہی ہے جس میں عوامی مفاد کے لیے کچھ بھی نہیں، مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ملازمین کے ساتھ زیادتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا دعوی ٰکرنے والے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپٹ ثابت ہوئے موجودہ حکومت کرپشن کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں ملک میں کرپٹ اور ناجائز منافع خور حکومتی صفوں سے نکل رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور ثابت ہوئے ہیں عوام ان چوروں کا محاسبہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کا دعویٰ کرنے والوں نے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کر کے سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا، وسائل سے مالا مال بدقسمت بلوچستان وفاق کے سوتیلے پن اور نااہل صوبائی حکومت کی نااہلیت کی وجہ سے مسلسل محرومیوں کا شکار ہے،صوبائی حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں وزیر اعلیٰ اور وزرء ا کی حیثیت نمائشی پتلوں کی ہیں جو دوسروں کے سہارے جی رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں