مستونگ میں بھی منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد اڈے مسمار

مستونگ (این این آئی) مستونگ میں ضلعی انتظامیہ کا منشیات کے اڈوں کے خلاف کاروائی کاآغاز، منشیات فروشوں کے کمین گاہوں کو بلڈوزر کرنا شروع کردیا صوبائی حکومت کی منشیات کے مکروہ دیندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی احکامات کے بعد ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاءالمنعم بلوچ کی سربراہی میں میجر رسالدار پیرمحمد علیزئی نے کیو آر ایف لیویز فورس کے ہمراہ ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں پڑنگ آباد کے اردگرد بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر سخت کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا، کریک ڈاو¿ن میں منشیات فروشوں کے اڈوں کو مشنری کے ذریعے مسمار کردیا اور کمین گاہوں کو نرر آتش کردیا، منشیات فروشوں نے اڈوں میں زیر زمین تہہ خانے بنائے تھے جہاں پر منشیات کے عادی افراد نشہ کرتے رہتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاءالمنعم بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے چشم و چراغ تاریک راہوں میں چلے جاتے ہیں اور منشیات کی لعنت میں مبتلا افراد چوری چکارہ کے وارداتوں میں بھی ملوث ہوکر علاقے میں بدامنی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ منشیات کی مکروہ دیندے میں ملوث عناصر اور انکے اڈوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائےگی، ان عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں