ٹی ٹی پی علاقائی سا لمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی، امریکی نمائندہ خصوصی
واشنگٹن (این این آئی) افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہاہے کہ تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ویسٹ نے کہاکہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات کافی مضبوط ہیں۔تھامس ویسٹ نے واضح کیاکہ نیٹو جنگ کے دوران افغان طالبان کی اتحادی بننے والی ٹی ٹی پی کے اب بھی طالبان سے تعلقات کافی مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں میں افغان طالبان کی حمایت ہے یا نہیں؟ اس پر عوامی سطح پر بات کرنا مشکل ہے۔
Load/Hide Comments


