ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا
کوئٹہ (یو این اے) سوئی ڈیرہ بگٹی کے مین شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد گاڑی پر فائرنگ کے بعد گاڑی سے دن دیہاڑے اتار کر ایک شخص کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے زرائع کے مطابق گزشتہ روز سوئی ڈیرہ بگٹی مین روڈ ٹلی مٹ کے مقام پر مسلح افراد نے گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کرکے گاڑی کے ٹائر برسٹ کرلئے گاڑی رکنے کے بعد ایک گاڑی پر سوار ایک شخص کو اسلحے کے زور پر اتار کر اپنے ساتھ لے گئے مغوی کی شناخت بازمحمد ولد توڈو خان بگٹی کے نام سے کی گئی جو کہ ڈیرہ بگٹی ٹان کا رہائشی بتایا گیا تاہم آخری اطلاعات تک اغوا ہونے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
Load/Hide Comments


