تخریب کاری کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پرہو نے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ہوئے کہا کہ صوبے اور پشتونخوا وطن میں دہشتگردی کے ایسے سنگین واقعات تسلسل سے ہونا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی اور بدامنی کنٹرول کرنے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشتگردی کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی اس دہشتگردانہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے اور حافظ حمداللہ اور اُن کے زخمی ساتھیوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مستونگ بم دھماکہ کےخلاف کل کوئٹہ شہر میں جمعیت علماءاسلام نے شٹر ڈاﺅں ہڑتال کی اپیل کی ہے ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،جمعیت علماءاسلام کے اعلان کردہ شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پارٹی کارکنوں ، بہی خواہوں اور کوئٹہ کے غیور عوام سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں