افغانستان، طالبان کے حملہ میں 5افراد ہلاک ہوگئے

پلِ خمری:افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں ہفتے کی رات کو طالبان نے ضلعی پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا جس میں 3پولیس افسران اور 2طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 16 افراد زخمی ہو ئے۔ ناہرین ضلع کے سربراہ فضل الدین مرادی نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبہ بغلان کے دارالخلافہ پلِ خمری کے مشرقی حصے میں ناہرین ضلع پولیس اسٹیشن پر طالبان عسکریت پسندوں کے گروہ نے حملہ کردیا،جھڑپ کے دوران افغان قومی پولیس اور افغان مقامی پولیس کے 11اہلکار اور5طالبان عسکریت پسند زخمی ہوگئے۔اتوار کی صبح زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔حملہ آور موٹرسائیکلوں پر قریبی پہاڑوں سے آئے اور صبح ہونے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں