ضلعی اور پولیس حکام کی میر شفیق الرحمن سے ملاقات، وڈھ کی صورتحال پر گفتگو
خضدار (این این آئی) ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون اور ایس ایس پی خضدار میر حسین احمد لہڑی نے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کی۔ اتوار کو ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون اور ایس ایس پی خضدار حسین احمد لہڑی نے باڈڑی میں جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کی ،ملاقات میں وڈھ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال مینگل حاجی خان جان مینگل و دیگر موجود تھے۔
Load/Hide Comments


