علماءکرام کو قتل کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہےں، وفاقی وزیر داخلہ

کوئٹہ، اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ علمائ کرام کو قتل کرنے والے دراصل پاکستان اور اسلام کے دشمن ہےں، جو ملک میں استحکام اور امن وامان نہیں چاہتے۔ حکومت اور ادارے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر سینیٹر ساجد میر، مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، سینئر نائب امیر مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب نے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ممتاز عالم دین جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی کے مہتمم مولانا ضیائ الرحمن مدنی کی المناک شہادت کی تحقیقات پر گفتگو کی گئی، وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ کو فون کرکے فوری رپورٹ طلب کی اور تحقیقات میں پیشرفت کی یقین دہانی کروائی، شہید مولانا ضیائالرحمن مدنی کی المناک شہادت کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نےکہا کہ معصوم علمائ کرام کو شہید کرنے والے دراصل پاکستان اور اسلام کے دشمن ہے، جو ملک میں استحکام اور امن وامان نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد کراچی میں مولانا کی تعزیت کیلئے خود حاضر ہونگا۔وفد نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ سے علما کرام اور مدارس کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا، جس پر وزیر داخلہ نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں