کیسکو اہلکار کی مبینہ بدتمیزی،ایم ایس نے کیسکو کے ایل ایس کے خلاف مقدمہ کی درخواست

کوئٹہ: فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے ایم ایس سے کیسکو اہلکار کی مبینہ بدتمیزی،ایم ایس نے کیسکو کے لائن سپرٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی،تفصیلات کے مطابق پیر کو کیسکو کے لائن سپرٹینڈنٹ کی جانب سے ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ سے مبینہ بد تمیزی کے خلاف ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال کی جانب سے بروری روڈ تھانے کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے بتایا کہ کیسکو اہلکار ہسپتال کی بجلی کا بل جمع ہونے کے باوجود بجلی کاٹنے آیا تھا بجلی کا جمع شدہ بل دکھانے کے باوجود اہلکار نے مجھ سے بدتمیزی کی جس پر اسکے خلاف درخواست دی ہے، واقعہ کے حوالے سے ترجمان کیسکو نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کوشش کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں