کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوسوں کی سخت سکیورٹی
کوئٹہ(این این آئی)ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن میلادالنبیؐآج جمعہ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایاجارہاہے،اس حوالے سے شہر میں جلوس نکالاجائیگا۔جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موبائل فون سروس صبح نو بجے سے دو بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔جشن میلاد النبی ؐ کے حوالے سے کل کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے تیرہ چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے جوکہ شہر کے وسطی علاقے باچاخان چوک پر جمع ہوں گے اور وہاں سے دوپہر تقریبا گیارہ بجے یہ جلوس نکالا جائے گا ، جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات،پولیس اور دیگراداروں کے4,000 اہلکارتعینات کئے گئے ہیں ، جلوس لیاقت بازار،جنکشن چوک،پرنس روڈ،مسجدروڈ سے ہوتاہوامنان چوک پر ایک بجے کے وقت اختتام پذیر ہوگا جہاں اجتماعی دعا کی جائے گی۔ جلوس کے روٹ کو سیل کیاگیا ہے محکمہ داخلہ کے مطابق جشن میلاد النبی ؐ کے جلوس کے موقع پر موبائل فون سروس صبح نو سے دو بجے تک بندر ہے گی ۔


