دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،نگراں وزیراعلیٰ اور وزیراطلاعات کی مستونگ دھماکے کی مذمت

کوئٹہ(صباح نیوز) نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی اور وزیراطلاعات جان اچکزئی نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ مستونگ میں عید میلاد النبی صلی اللہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس میں ہونے والے بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں بحیثیت ایک قوم یکجا ہونا پڑے گا۔نگران صوبائی حکومت ایسے تخریب کار عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ دوسری جانب نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ مستونگ دھماکے میں 10افراد جاں بحق افراد ہو گئے کی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، مستونگ میں دھماکہ ناقابل برداشت ہے ،حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کردیا گیا ہے ،شدیدزخمیوں کوکوئٹہ منتقل کیاجارہا ہے۔کوئٹہ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں