ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں