حب، نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے میونسپلٹی ملازم جاں بحق، 2 بے ہوش
حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر میں الہ آباد کے علاقے میں ڈاکخانہ روڈ پر سیوریج نالے کی صفائی کے دوران نالے میں گیس بھرنے کے سبب صفائی پر مامور میونسپلٹی کے تین ڈیلی ویجز اہلکار 28 سالہ وقاص 30 سالہ عارف اور 25 سالہ شہباز دم گھٹنے سے بیہوش ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 28 سالہ وقاص جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ دیا جبکہ دو کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے
Load/Hide Comments


