شیخ زید ہسپتال کوروناکے مریضوں کے لئے قتل گاہ بن چکا ہے ،ڈاکٹرحئی بلوچ

سبی ؛نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالئحی بلوچ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدراتی ریفرنس بددیانتی پر مبنی تھا سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ کرکے حق وسچ کا ساتھ دیا ایماندار شخصیت کے مالک جسٹس قاضی عیسیٰ ملک قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس حکومت کی نااہلی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالئحی بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا تاریخ فیصلہ کرکے عدلیہ کا وقار بلند کیا ہے جسٹس قاضی عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس بددیانتی پر مبنی تھا سپریم کورٹ نے حق وسچ کا ساتھ دیکر ثابت کردیا کی عدلیہ کسی کے دباؤ میں نہیں آسکتی انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقدمہ سرے سے ہی ختم ہونا چاہیے کیونکہ جسٹس قاضی عیسیٰ کی بیگم نے پوری تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کردی تھی معاملہ ایف بی آر بھیجنے کی بجائے کیس ہی ختم کردیا جاتا ڈاکٹر عبدالئحی بلوچ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک ایماندار فرض شناس بہترین قانون دان کے ساتھ ساتھ ایماندار جج بھی ہے جنہوں نے پوری زندگی ایمانداری کے ساتھ وکالت اور قانون کے مطابق مقدمات کے فیصلے کیے ایسے ایماندار ججز ملک وقوم کاقیمتی سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کوروناوائرس دراصل حکومتی نااہلی کی وجہ سے پھیلا اگر ایران باڈرز پر پہلے سے ہی سخت انتظامات واقدامات کیے جاتے تو ملک میں کورونا وائرس کبھی داخل نہیں ہوتا ایران سے آنے والے لوگوں کو بغیر کسی علاج معالجے کے اندورن ملک بھیجا گیا جس کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس پھیل گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کا علاج معالجے ممکن نہیں شیخ زید ہسپتال کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے قتل گاہ بن چکا ہے علاج معالجے کے لئے لاکھوں روپے طلب کیے جاتے ہیں 72سالوں سے حکمرانوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کو جدید ہسپتال نہیں دیا جب کوئٹہ میں کورونا وائرس کے علاج معالجے کی سہولت میسر نہیں تو بلوچستان کے دیگر علاقوں میں عوام کے لئے علاج معالجے کی کیا سہولت میسر آسکتی ہے خدارار حکمران کراچی لاہور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں کے ہسپتالوں کی طرز پر بلوچستان میں بھی جدیدہسپتال قائم کیے جائیں جہاں پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں کی عوام اپنے علاج کرواسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں