لیویز رسالدار بغیروارنٹ گھر پر حملہ آورہوئے ،بچوں کوزدکوب کیا،برکت علی

کوئٹہ(یو این اے )کوہلو کے رہائشی برکت علی، بہرام اور میر ہزار خان نے کہا ہے کہ لیویزر سالدار کاہان محمد رفیق ولد خیر محمد نے گزشتہ روز میرے گھر پر بغیر کسی وارنٹ گرفتاری اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کیا چھاپے کے دوران اور میرے بچے کو زد کوپ کیا تھپڑے اور دھمکیاں دی ہیں بغیر کسی لیڈی کا نسٹیبل میرے گھر میں داخل ہو کر پوری گھر کی تلاشی لی حکومت اور دیگر ادارے مجھے انصاف فراہم کیا جائے،یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ تلاشی کے دوران 3 تولہ سونا اور 1لاکھ 20 روپے ہزار اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے ہیں ان لوگوں نے میرے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جو کہ میں قبضہ کرنے نہیں دیااس بنا پر آئے روز مجھے ٹارچر کیا جارہا ہے اپنے لیویز وردی کی طاقت مجھ پر کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ میرے گھر سے واپسی پر انہوں نے اپنی گاڑی پر خود فائرنگ کیا گیااب مجھ پر الزام لگا کر میرے خلاف ناجائز ایف آئی آر درج کررہے ہیں حکومت اور دیگر ادارے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں