بی ایم سی بحالی تحریک کے رہنماوں کے خلاف اشتعال انگیز کاروائی کی جارہی ہے، بی ایس او پجار

‌بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزشن پجار کے مرکزی ترجمان نے تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے چئرمین حاجی عبداللہ خان صافی کے معطلی کے احکامات کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک میں آٹھ تنظیمیں شامل ہیں جن کی قیادت حاجی۔عبداللہ خان صافی کر رہے ہیں انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اس طرح کے اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہی ہے بولان میڈیکل کالج کے طلباء ڈاکٹرز ملازمین گزشتہ 7 مہینے سے سراپا احتجاج پے ہر دفعہ حکومت کے وزراء اور اس کے نمائندے مظاہرین سے مذاکرات کرکے تحریری معاہدے کرتے ہیں لیکن ہر دفعہ اپنے تحریری معاہدوں سے منحرف ہوجاتے ہیں ایک جاری کردہ بیان میں بی ایس اؤ پجار نے حکومت کی کے سرد۔مہری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے شدید گرمی میں طلباء و ملازمین اسمبلی کے سامنے سراپا۔احتجاج ہے جب کے حکومت اپنے کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کرانے کی صلاحیت سے محروم ہے جو کے حکومت کی نااہلی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پوری حکومت گورنر بلوچستان کے سامنےبے بس ہے اور وفاق سے صوبے کے انتظامی امور کنٹرول ہورہے بلوچستان کے حقوق پر کسی کو سودے بازی کرنے نہیں دینگے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے طلباء پر تعلیم تعلیم دروازے بند کیے جارہے ہیں جس کا مقابلہ عوام کو مل کر کرناہوگا بی ایس او پجارتعلیم دشمن پالیسوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں