آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاو¿ں گا، نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاو¿ں گا۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے اور تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاو¿ں گا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراو¿ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے؟ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔
Load/Hide Comments


