ژوب ڈی آئی خان روڈ پر ٹریفک حادثے میں 11 افراد زخمی
کوئٹہ (آن لائن) ژوب کے علاقے میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب میں ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر شیرانی کے علاقے دانہ سر کے مقام پر اسلام آباد جانے والی کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں 5 افراد شدید زخمی حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
Load/Hide Comments


