پی ٹی آئی کے کئی ماہ سے لاپتا رہنما صداقت عباسی گھر واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کئی ماہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما سانحہ نو مئی کے بعد سے روپوش تھے جبکہ پھر ان کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔ صداقت عباسی نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی اور پھر وہ اپنے وکیل کے ہمراہ روانہ ہوگئے تھے۔ فیملی ذرائع کے مطابق صداقت عباسی اب سے کچھ دیر قبل گھر پہنچے تو والدہ اور بیٹیوں کے گلے لگ کر روتے رہے۔ ان کی گھر واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، جبکہ والدہ اور بیٹیاں گلے لگ کر روتی رہیں۔
Load/Hide Comments


