نیشنل ایکشن پلان، غیر قانونی طور پر پاکستان آنیوالوں کو گرفتار کیا جائیگا، جان اچکزئی
کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان نے یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا جس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان کے ایکشن پوائنٹس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا.نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو دی گئی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کی طرف پیش رفت کا جائزہ لیا گیاغیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے ان افراد کو فارن ایکٹ کے تحت حراست میں لیا جائے گا اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا جائے گا اجلاس نے سرحد پر ایک متحد دستاویزی نظام کی ضرورت پر بھی توجہ دی گئی انہوں نے کہا کہ یہ مہم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف ہے اس میں کسی مخصوص قوم کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے ہمارے پاس تمام غیر دستاویزی تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے ایک محدود وقت ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے کو م¶ثر طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے ہمارا مقصد نیشنل ایکشن پلان کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔


