افغانوں کی بہت مہمان نوازی کرلی، دی گئی ڈیڈ لائن تک انہیں پاکستان چھوڑنا ہوگا، علی مردان ڈومکی
کوئٹہ (یو این اے) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ افغان باشندوں سمیت تمام غیر ملکی حکومت کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑ کر اپنے وطن چلے جائیں کسی صورت مقررہ تاریخ کے بعد غیر ملکیوں کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،سانحہ مستونگ کے حوالے سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے وہاں دہشت گردوں کے دو سے تین گروپس سرگرم ہیں، اسمگلنگ اور اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے دہشت گردی میں افغان باشندے ملوث ہیں یاپھر کوئی مقامی افراد دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروئیاں عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کااظہار نگران وزیراعلی بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو کافی عرصے تک نہ صرف مہمان نوازی کی بلکہ برداشت بھی کیا گیا تاہم اب حکومت کی جانب سے فیصلے کی روشنی میں تارکین وطن کو اپنے وطن جانے کے لئے ڈیڈلائن دی گئی ہے لہذامیراپیغام ہے کہ تمام تارکین وطن جن میں افغان باشندے بھی آتے ہیں کہ وہ ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان چھوڑ کر اپنے وطن واپس چلے جائے اگر تارکین وطن اپنے وطن واپس نہیں گئے تو حکومتی پالیسی اور قانون کے تحت انکے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی انہو ں نے کہا دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہیں افغان باشندے ہو یا پرپھر مقامی افراد ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بلاخوف وخطر کاررائیاں کررہی ہے دہشت گردوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی سانحہ مستونگ حوالے سے بھی پیشرفت ہوئی جلد سیکورٹی فورسز ملوث عناصر کے خلاف کارروئیاں کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے وزیراعلی بلوچستان کا کہناہے کہ اسمگلنگ اوراسمنگلروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروئیاں جاری ہے۔


