جھل مگسی، گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق، 3 بچے زخمی

جھل مگسی(مانیٹرنگ ڈیسک)جھل مگسی کے علاقے گنداواہ محلہ بپڑ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالکریم لاشاری اور انکی بیوی جاںبحق ہو گئی ، جبکہ تین بچے فرمان سلیمان اور لاشار خان زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔واقعہ کے بعد گنداواہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں