پولینڈ نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا

بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پولینڈ نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ کا پہلا طیارہ تقریبا 120افراد کو لے کر وارسا پہنچ گیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے مزید 2پروازوں کے ذریعے پولینڈ کے شہریوں کا انخلا متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 200پولش فوجی اسرائیل سے شہریوں کے انخلا کے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں