گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات
کوئٹہ ( آئی این پی) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان سے اپنے ہم منصب گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی گورنر ہا¶س کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تازہ ترین سیاسی صورتحال، نت نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت اور نوجوان نسل کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کے درخشندہ مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو لازمی قرار دے دیا ، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھ اکہ ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی اور قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔
Load/Hide Comments


