آن لائن کلاسز کا فیصلہ بلوچستان کے طلباء وطالبا ت کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے،ملک ولی کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکز ی سینئرنائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام پرمسلط کردہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف آن لائن کلاسز کے نام پر عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے جو صرف اورصرف طلباء وطالبات کے قیمتی وقت ضیاع ہے صوبے میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،تاجر،کلرکس سب سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت سب ٹھیک کی رٹ لگائے بیٹھی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے لگائے گئے کیمپ میں طلباء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں سہولیات کا فقدان ہے طلباء انٹرنیٹ تک رسائی نہیں رکھتے جبکہ غر بت کی وجہ سے بہت سے طلباء کے پاس کمپیوٹر اور نہ ہی جدید ٹیکنالوجی کے موبائلز ہیں تو پھر وہ کس طرح آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں حکومت کی طرف سے آن لائن کلاسز کا فیصلہ بلوچستان کے طلباء وطالبا ت کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام پر مسلط حکومت عوام کے مسائل سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں کہ مسائل کیا ہیں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،تاجر،کلرکس سب سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت کی طرف سے سب ٹھیک ہے کا چرچا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے نام پر طلباء وطالبات کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء وطالبات کو سہولیات فراہم کی جائے تاکہ ان کا تعلیمی مستقبل تابناک ہوبلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی صورت طلباء کے مستقبل کو داؤ پرلگانے کی اجازت نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں