ضلع اورکزئی ، کان میں دھماکہ، 11 کان کن پھنس گئے
اورکزئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع اورکزئی کی کان میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے سبب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد کان میں پھنس گئے جنہیں جدوجہد کے بعد نکال لیا گیا۔ضلع اورکزئی کے علاقے ڈولی کورز لوئر اورکزئی میں واقع کان میں شارٹ سرکٹ کے سبب ہوئے دھماکے کے باعث گیارہ کان کن پھنس کر رہ گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ایک ایک کرکے گیارہ کان کنوں کو مشقت کے بعد کان سے نکال لیا جوکہ زخمی تھے۔ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، ایک شدید زخمی کو کوہاٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


