وڈھ سے ٹرکوں، ٹرالر، آل ٹینکرز اور دوسری گاڑیوں کو کانوائے کی صورت میں لے جایا جائے، گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (آن لائن)مرکزی صدر بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن حاجی نورمحمدشاہوانی نے اطلاع گڈز ٹرانسپورٹرز بلوچستان تمام ٹرک ٹرالرز آل ٹینکرز منی مزداٹرک ڈرایوروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وڈھ تحصیل کے ایریا میں حالیہ قبائلی تصادم کی وجہ سے آے روز ٹرکوں پر فائرنگ کر کے ڈرائیوروں کو ںشہید کرنااور ٹائروں کو برسٹ کرنا معمول بن چکا ہے اس سلسلے میں ضلع خضدار کے انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد طے ہوا ہے کہ وڈھ کے ایریا سے ٹرکوں ٹرالرو منی مزدہ ٹرکوں آل ٹینکرز اور دوسرے گاڑیوکو کانوائے کی صورت میں لے جایا جائے گا۔ کانوائے 3 شفٹوں میں ہوگا ایک صبح کے ٹائم 9 بجے اور دوسرا دوپہر کے 3 بجے ہوگا اور ایک رات کے 12 بجے ہوگا لہذا تمام ڈرایورز حضرات انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مقررہ ٹائم کی پابندی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں