بلوچستان، اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار
کوئٹہ( این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے4کاروائیوں میں105کلوگرام منشیات برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2 گاڑیاںبھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 30کلوگرام افیون ،61کلوگرام چرس،6کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 8 کلوگرام کرسٹل ہیروئن شامل ہے ۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


