کوئٹہ، سریاب روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت منیر احمد ولد وزیر احمد سکنہ سریاب روڈ سے ہوئی۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں