نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضہ رسولؐ پر حاضری، نوافل ادا کئے
مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضہ رسولۖ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے دبئی جائیں گے، دبئی میں کچھ دن قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔نوازشریف کا چارٹرڈ طیارہ اکیس اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرے گا، طیارے کی لینڈنگ اور پارکنگ کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں 12 اکتوبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی، حسین نواز نے بھی والد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا جبکہ سٹاف کے کچھ ممبران نے بھی عمرہ کیا۔
Load/Hide Comments


