غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کی بے دخلی سزائے موت کے مترادف ہے،ڈبلیو ایچ او

(صباح نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کی بے دخلی سزائے موت کے مترادف قرار دے دی۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 2ہزار زیرِ علاج مریض جنوبی غزہ کے بھرے ہسپتالوں میں نہیں جا سکتے، 22 ہسپتالوں سے مریضوں کی منتقلی کا حکم قابلِ مذمت ہے۔دوسری جانب 10ہزار اسرائیلی فوجیوں کے غزہ پر زمینی حملے اور قبضے کا منصوبہ ہے، اس دوران کم از کم محدود مدت کے لیے غزہ کو کنٹرول کیا جائے گا۔ دوسری جانب امریکا کے شہر نیویارک میں یہودیوں نے غزہ کے حق میں مظاہرہ کیا، اس دوران کئی یہودی غزہ پر بمباری اور فاسفورس حملے پر آبدیدہ ہوگئے۔یہودیوں کا موقف تھا کہ غزہ کے عام شہریوں پر حملے توریت کی تعلیمات کے خلاف ہیں۔یہودی شرکاء نے کہا کہ غزہ میں عام شہریوں پر حملے نسل کشی ہے۔یہودی مظاہرین نے ہمارے نام یہ قبول نہیں کے نعرے بھی لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں