نگران وفاقی وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات

رباط(صباح نیوز)نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے مراکش میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمشاد اختر اور مختلف ممالک کے وزرا ئے خزانہ نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عالمی معاشی امور اور انہیں حل کرنے کے لئے کوششوں پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق نگران وزیرِ خزانہ نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی۔علاوہ ازیں شمشاد اختر کی مراکش میں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں موڈیز اور سینڈر اینڈ پوئر کے وفود سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔اس دوران وزیرِ خزانہ نے مثبت ریٹنگ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے شفافیت کا عزم دہرایا اور معاشی استحکام، مالیاتی گورننس میں بہتری اور اصلاحات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے لئے پاکستانی وفد مراکش میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں