بلوچستان کے فارمیسی طلبا کیلئے دیگر صوبوں کی یورسٹیوں میں 25 اضافی سیٹیں مختص

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے فارمیسی کے طلبا کے لیے دیگر صوبوں کی اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹیوں میں 25 اضافی سیٹیں مختص کر نے کا تاریخی اقدام ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسلام آباد و سربراہ پاکستان فارمیسی کونسل ڈاکٹر بصیر اچکزئی اور سیکرٹری محکمہ صحت حکومت بلوچستان اسفند یار خان کی کاوشوں سے بلوچستان کے فارمیسی کے طلبا کے لیے دیگر صوبوں کی اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹیوں میں 25 اضافی سیٹیں مختص کر دی گئی دیگر صوبوں کی اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹیوں میں بلوچستان کے طلبا کے فارمیسی کی مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا ملک کے دیگر صوبوں کی یونیورسٹیز سے فارمیسی کی تعلیم حاصل کرنے سے بلوچستان میں فارمیسی کے شعبہ کے معیار میں بہتری اور انقلابی تبدیلی آئے گی۔دیگر صوبوں سے فارمیسی کی تعلیم حاصل کرنے والے فارماسسٹ صوبے میں فارمیسی کی خدمات کو مزید بہتر بنائیں میں مددگار ثابت ہونگے،دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں میں فارمیسی کے طلبا کے داخلے کے لیے میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اس منصوبے سے بلوچستان کے طلبا فارمیسی کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اور کوالٹی کیرکےحامل نصاب سے مستفید ہوسکیں گے فارمیسی کے طلبا کی پیشہ ورانہ تربیت اور سروسز کی بہتری کے لیے محکمہ صحت بلوچستان ہر ممکن تعاون کریں گا۔بلوچستان میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت اور پاکستان فارمیسی کونسل مشترکہ اقدامات جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں