جیکب آباد میں تیز رفتار وین کی ٹکر سے طالبہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
جیکب آباد (آئی ین پی)جیکب آباد میںتیز رفتار وین نے اسکول طالبہ کو کچل دیا ،پولیس نے وین تحویل میںلیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ائیر پورٹ تھانے کی حدود اسپیشل فورس روڈ پر تیز رفتار وین نے اسکول طالبہ 8سالہ فضا ولدشاہنواز دشتی کو کچل دیا جس کے باعث معصوم بچی فوت ہو گئی ، پولیس نے وین تحویل میںلیکر ڈارئیور محمد نواز کو گرفتار کر لیا ہے ، تاحال واقع کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا۔
Load/Hide Comments


