مستونگ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7دکانیں سیل، مالکان گرفتار

مستونگ:اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا حکومتی ایس او پی ایز کی خلاف ورزی پر حمام کی 4 دکانیں اور تین تندور شاپ سیل دکان مالکان گرفتار جبکہ تندور کی دکان پر چھاپے کے دوران دودھ میں پاوڈر ملاوٹ کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار۔تندور کی دکان سیل، گرفتار افراد کو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ یاسر اقبال دشتی نے حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے اچانک بازار کا دورہ کیا۔۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے حمام مالکان کی جانب سے ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 4 حمام کے دکانوں اور تین تندور کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا جبکہ محراب روڈ پر تندور کے دکان پر چھاپے کے دوران دودھ میں مضہر صحت پاوڈر ملاٹ کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مضہر صحت دودھ کو تلف کیا جبکہ تندور کے مالک کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ منتقل کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفرشوں اور منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق اور عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی انھوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے متعین کردہ قیمتوں کے برعکس جو بھی دکاندار زائد قیمت وصول کرے گا یا کوڈ 19 کی حکومت و ضلعی انتظامیہ کی ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گا۔۔انکے خلاف بلا تفریق اور فوری کاروائی ہو گئی کسی کو بھی لوٹ مار اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔انھوں نے کہا کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں، چیزوں کی معیار و مقدار، صفائی ستھرائیکی کا خیال نہ رکھنے والوں کو سختی سے تنییہ کرتا ہوں کہ منافع خوری اور ملاوٹ سے باز آجائے آئندہ اس سے بھی سخت کاروائی ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں