سردار اختر مینگل نے انجیرہ واقعہ پر افسوس کیا، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی، سردارمحمدعلی خان جتک

خضدار (نماٸندہ خصوصی)بی این پی کےسربراہ سردار اختر جان مینگل اور چیف آف جتک سردار محمد علی خان جتک کے مابین ٹیلی فونک رابطہ۔ سردارمحمدعلی خان کی تصدیق۔کوٸی سیاسی بات نہیں ہوٸی قیاس آراٸیوں سے اجتناب کیاجاٸے۔ سردارمحمدعلی خان تفصیلات کے مطابق انجیرہ واقعہ اور اس کے بعد جتک قباٸل کا گرینڈ جرگہ اور انجیرہ سے سوشل باٸیکاٹ کے فیصلہ بعد جھالاوان میں مختلف قیاس آراٸیاں اور پیشنگوٸیاں کی جارہی ہیں ان قیاس آراٸیوں کو مزید تقویت اس وقت ملی کہ جب بی این پی مینگل کے سربراہ سرداراخترمینگل اور چیف آف جتک سردارمحمد علی خان کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا اس رابطہ کو بنیاد بناکر یہ قیاس آراٸی کیاجانے لگاہیکہ جتک قبیلہ ممکنہ طور پر بی این مینگل میں شامل ہورہی ہے ۔ اس ضمن ”نماٸندہ انتخاب“ نے سردارمحمد علی خان سے بات چیت کی تو انہوں نے سرداراخترمینگل سے رابطہ کی تصدیق کرتے ہوٸے کہاکہ سرداراخترمینگل نے ان سے مذکورہ وقعہ پر اظہاریکجہتی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے بتایاکہ وہ اس وقت ملک سے باہر تھا اس لیے رابطہ نہیں ہوسکا باقی سیاسی حوالے سے کوٸی بات چیت نہیں ہوٸی ہے افواہ سازی اور قیاس آراٸیوں سےاجتناب کیاجاٸے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں