اسرائیل فلسطین مسئلہ نازک موڑ کی حیثیت اختیار کر لے گا، اقوامِ متحدہ
واشنگٹن ڈی سی: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے انتباہ کیا ہے کہ انضمام سے متعلق اسرائیل کا منصوبہ، اسرائیل فلسطین مسئلے کے حوالے سے ایک نازک موڑ کی حیثیت اختیار کرلے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عمل درآمد کی صورت میں انضمام کی کارروائی بین الاقوامی قانون کی نہایت سنگین خلاف ورزی ہوگی اور اس سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔ انھوں نے اسرائیلی حکومت سے کہا کہ وہ انضمام کی اپنے منصوبے کو ترک کردے۔
Load/Hide Comments


