روس سے تیل خریداری میں اہم پیش رفت ،طویل المدتی معاہدہ طے پا گیا

اسلام آبا د(آن لائن)روس سے سستے تیل کی خریداری میں بڑی اہم پیش رفت سامنے آگئی ،روس کے ساتھ پاکستان نے طویل المدتی تیل خریداری کا معاہدہ کرلیا، ذرائع کے مطابق معاہدہ کمرشل بنیادوں پر ہوا لوکل ریفائنریز روس سے براہ راست تیل خریدیں گی، ریگولر سپلائی کے بعد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوگا، روس سے کمرشل معاہدے کا پہلا کار گو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا ،پہلا کارگو ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا ،روس پاکستان کو بندر گاہ پر تیل پہنچائے گا ،روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل ہوگی،کمرشل معاہدے میں جی سیون ممالک کی روسی تیل کی قیمت کی حد کو مدنظر رکھاگیا ، وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق قروسی خام تیل کرایہ پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے دس ڈالر فی بیرل سستا ہے جبکہ پہلے ٹسٹ کارگو میں بھی پاکستان کو چارکروڑ ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔±

اپنا تبصرہ بھیجیں