بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی عدم تعیناتی پر قسم قسم کے سوالات اٹھ رہے ہیں،جمعیت

کوئٹہ:جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں طویل عرصے سے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور پانچ ممبرز کی تاحال عدم تعیناتی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بی پی ایس سی کے چئیرمن اور پانچ ممبرز کو فوری طور پر تعینات کرکے بیروزگار نوجوانوں وخواتین کے انٹرویوز کو ایس او پیز کے تحت لے کر فوری طور پر ان کو روزگار فراہم کیاجائے اس حوالے سے جمعیت علما اسلام بلوچستان کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی،طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی عدم تعیناتی پر قسم قسم کے سوالات اٹھ رہے ہیں، بی پی ایس سی کیلئے صاف کردار کے حامل چئیرمن اور مکمل ٹیم کی اشد ضرورت ہے جو بلا تفریق دیانتدارانہ انداز میں کمیشن چلانے کے اہل ہوں کیونکہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن ایک واحد ادارہ ہے جس سے صوبے کے غریب تعلیم یافتہ نوجوان آس لگائے بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں،ان کے والدین پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو اس قابل بناتے ہیں کہ میرٹ پر اچھی پوسٹ پر آکر ملک کی خدمت کرسکے وہ صرف اس کمیشن کے ذریعے ممکن ہے لیکن اس ادارے کے ساتھ یہ مجرمانہ اور غفلت پر مبنی سلوک قابل صدمذمت ہے،طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کسی قابل اور اچھی شہرت کے حامل شخص کی بطور چیئرمین اور پانچ دیگر ممبران کی تعیناتی نہ ہونے سے ہزاروں نوجوانوں میں مایوسی بڑھتی اہم نوعیت کے ادارے کے متعلق حکومتی غفلت سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ صوبے کے غریب طلبا وطالبات کے مستقبل سے کتنی دلچسپی رکھتی ہے کے ہزاروں کیانٹرویوز زیر التوا ہیں اس سنجیدہ مسئلے کو فوری طور پر حل کرکے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں