حب ندی سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

حب (نمائندہ انتخاب) حب ندی سے18سالہ خاتون کی سنگسار تشدد زدہ نعش برآمد پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی مقتولہ ایک بچی کی ماں تھی تفصیلات کے مطابق ایک اطلاع ملنے پر حب بیروٹ تھانہ پولیس نے حب ندی میں واقع بند کریش پلانٹ کے کمرے سے سنگسار تشدد زدہ 18سالہ سحر نامی خاتون کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچائی بعدازاں مقتولہ کے ورثاءکے پہنچنے پر نعش کو ا±سکے سسر محمد ایوب کے سپرد کردیا گیا مقتولہ کے سسر ایوب کے مطابق مقتولہ نشے کی عادی تھی اور 4روز قبل گھر واقع بلوچ کالونی سے نکلی تھی جسکے بعد وہ واپس نہیں آئی سسر محمد ایوب نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے شوہر جاوید بھی منشیات کے کیس میں کراچی جیل میں ہے مقتولہ کی 3سال سمیرا نامی ایک بچی بھی ہے پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں