سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا امکان

حب (نمائندہ انتخاب) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنمائ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان کا مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کے امکانات قوی ہوگئے (ن) لیگ کے قائد سابق وزیر اعظم میاںنواز شریف کے استقبال کیلئے جام گروپ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد لاہو ر کیلئے روانہ ہوگئی جبکہ ایک ہفتہ قبل سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے حب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران (ن) لیگ میں شمولیت کا عندیہ بھی دیاتھا۔ واضح رہے کہ 2013 ئ میں وفاق میں قائم ہونے والی (ن) لیگ کی حکومت میں بھی سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان (ن) میں شامل ہونے کے بعد وزیر مملکت بنائے گئے تھے تاہم میاں نواز شریف کی حکومت کے خاتمہ سے کچھ وقت وہ اپنے دیگر ساتھیوں سمیت (ن) سے علیحدہ ہو گئے تھے اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) کی بنیاد رکھی گئی جسکے بعد ازاں وہ مرکزی صدر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب پر فائز ہوئے تھے میاں نواز شریف کی لاہور آمد اور انکے استقبال کیلئے ضلع حب اور ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے جام گروپ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد گزشتہ روز حب سے لاہور کیلئے روانہ ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں