حکومت طلبا وطالبات کے مطالبات تسلیم اور واقعے کی اعلی سطحی انکوائری کرائے، اے این پی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے گزشتہ روز کوئٹہ میں طلبا اور طالبات کے پرامن احتجاج پر پولیس کی کریک ڈان گرفتار کرنے اورانھیں حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جمہوری دور میں آمرانہ طرز حکومت کسی صورت قابل قبول عمل نہیں اور یہ جمہوری اداروں اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں آئین ہر کسی کو پر امن احتجاج کا ضمانت دیتا ہے خوف وہراس مارپیٹ اور پولیس گردی آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاسی کرتی ہے جو کسی صورت جائز عمل نہیں حکومت فورا صوبے بھر کے طلبا وطالبات کے مطالبات تسلیم اور واقعے کی اعلی سطحی انکوائری کرائیں عوامی نیشنل پارٹی بنیادی حقوق سلب کرنے کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتی اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہیکہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں طلبا اور طالبات کا اپنے جائز مطالبات کیحق میں پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے کے دوران انہیں حبس بے جا اور گرفتار کرنا قابل مذمت عمل ہیحقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو بزور طاقت رام کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور آئین سے متصادم عمل ہیپر امن احتجاج کا حق ہر شہری کو حاصل ہے یہ حق انہیں آئین دیتا ہے لیکن گزشتہ روز جس طریقے سے انہیں زدوکوب کیا گیاوہ درست عمل نہیں انہوں نے کہا کہ جب کوئٹہ میں بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولیات ناپید ہے تو دور دراز علاقوں میں ان لائن کلاسز کا جرا سمجھ سے بالاتر ہے بجائے اس کے کہ اس مسئلے کا کوئی دیرپا اور قابل قبول حل نکالا جائے قانون نافذ کرنے والے ادارے تشدد پر اتر آتے ہیں جس سیآمرانہ دور کا عکاسی ہوتی ہے آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کا ضمانت دیتا ہے لہذاحکومت آئینی اور جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے طلبا اور طالبات کے مطالبات کو فورا سے بیشتر حل کریں اور آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کیسدباب کیلئے واقعے کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں