نواز شریف کا استقبال، کوئٹہ سے اسپیشل ٹرین تین روز کیلئے بک، لاکھوں روپے کی ادائیگی

کوئٹہ (یو این اے) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور کارکن اپنے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر خاصے پرجوش ہیں اور ملک کے مختلف حصوں سے قائد کے استقبال کیلئے لاہور کا رخ کر رہے ہیں کوئٹہ سے بھی ن لیگ کے قافلے بذریعے ٹرین روانہ ہوئے اور شاہانہ خرچ بھی دیکھنے میں آیا۔ جبکہ کراچی سے بھی لیگی متوالے بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہوئے کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹرین بک کرانے کی کاپی (یواین اے ) نیوز ایجنسی نے حاصل کرلی۔ جس کے تحت کوئٹہ اسپیشل ٹرین کی روانگی سے ادائیگی کو مشروط کیا گیامسلم لیگ (ن) بلوچستان نے کوئٹہ اسپیشل ٹرین کو تین روز کے لئے بک کروایا اور 40 لاکھ 16 ہزار روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے ٹرین 680 برت اور سیٹوں پر مشتمل ہے اسپیشل ٹرین میں 6 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں