پاکستان افغان مہاجرین کی بیدخلی پر نظرثانی کرے ،افغان حکومت

کابل (این این آئی) نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے گزشتہ روز افغانستان میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی نے ملاقات کی۔ ارگ نے لکھا کہ اس ملاقات کے دوران مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو ہمسایہ اور مسلم ممالک ہیں اور ان کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ مولوی عبدالسلام حنفی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ تمام پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات اور مثبت تعامل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ ایک ماہ میں افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے کیونکہ ایسے فیصلوں سے رائے عامہ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ افغان باشندوں کو طورخم اور اسپن بولدک میں سفر کرنے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ اسلامی بھائی چارے اور اچھی ہمسائیگی کی بنیاد پر سلوک کیا جائے، جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں جیلوں سے رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں