بجلی چوری میں ملوث مزید 28 افراد گرفتار

لاہور (صباح نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں 267 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 204 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹر ہوئیں۔ترجمان لیسکو کا بتانا ہے کہ پکڑے گئے کنکشنز میں 2 صنعتی، 2 زرعی، 15 کمرشل اور 248 ڈومیسٹک تھے۔ترجمان لیسکو کے مطابق تمام کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ 68 ہزار 872 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جبکہ چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت 2 کروڑ 47 لاکھ 4 ہزار 681 روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں