وفاقی حکومت ہر وعدے پر یوٹرن لے رہی ہے، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

کو ئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہما رے ساتھ کئے وعدے وفا نہ کئے تو ہم اپنے فصلوں میں آزادہوں گے، وفاقی حکومت نے عوام اوراتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا بلکہ ہر وعدے پر یوٹرن لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ حکومت کچھ وقت دیا جائے اگر وفاقی حکومت نہ اب بھی ہما رے مطا لبات سے متعلق سنجیدگی کا مظا ہرہ نہ کیا تو پھر جمہوری وطن پارٹی حکومت کا ساتھ نہیں دے گیانہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پا رٹی کو یقین دہا نی کرا ئی گئی تھی کہ ڈیرہ بگٹی سے بے گھر ہو نے والوں کو ان کے اا با ئی علا قوں میں لا کر با عزت طریقے سے آ با د کیا جا ئے گا مگر اس سلسلے میں ہمیں ابھی تک کسی قسم کے اقداما ت ہو تے دیکھا ئی نہیں دے رہے اگرآئی ڈی پیز سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن کا اجرا ء کیا گیا تو جمہوری وطن پارٹی حکومت کاساتھ دے گی، انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی کے وفد نے جب جمہوری وطن پارٹی کے قائدین کے ساتھ ملاقات کی تو ہم نے آئی ڈی پیز سمیت دیگر مسائل ان کے سامنے رکھے وفد صدر مملکت عارف علوی، جہانگیر ترین، سندھ کے موجودہ گورنر اور صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند پر مشتمل تھا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جمہوری وطن پارٹی کے تمام مسائل حل کئے جا ئیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وعدے تو کر تی ہے لیکن یوٹرن لے کر مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر تے گزشتہ دنوں وفاقی وزرا نے رابطہ کرنے کی کوشش اور تجویز دی کہ ان معاملات پر کمیٹی بنائی جائے گی مگر کمیٹی مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ کوئی مسئلہ حل نہیں ہو تا تو اسے کمیٹی کے سپرد کر دیا جا تا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں