پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند اب ہمارے فون تک نہیں اٹینڈ نہیں کر تے،اسلم بھوتانی

کوئٹہ:آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو اتحادیوں کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں،پی ٹی آئی کا رویہ اتحادیوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے اب ہم جو بھی فیصلہ کرینگے وہ اپنی مرضی سے کرینگے،حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹس دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے ہم سب محب الوطن ہیں بلکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردا رادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کر تے ہوئے کیا۔محمد اسلم بھو تانی کا کہنا تھا کہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اگر ملک کو بہتر انداز میں چلانا چا ہتی ہے تو ملک کی بہتری کے لئے میڈیا سمیت ہر ادارے کو ساتھ لے کر چلیں، انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایک وزیرنے بیان دیا تھا کہ فلاح غدار اور فلاح محب الوطن ہے میری نظر میں حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹس دینے والے خود محب الوطن نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی وفاا نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند اب ہمارے فون تک نہیں اٹینڈ نہیں کر تے اگر وہ مسائل حل نہیں کر سکتے تو فون تو اٹینڈ کیا کریں،انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اپنے ہی منتخب اراکین کو عزت نہیں دیتے ہم اتحادی ہے ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں مگر ہم کہنا چا ہتے ہیں کہ حکمران جما عت نے اپنے اراکین اسمبلی کیساتھ جو رویہ رکھا ہے وہ ٹھیک نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں