اسرائیل کا شام پر حملہ،2 ایئرپورٹ مکمل تباہ کر دیے
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ پر مسلسل حملوں کے بعد شام پر فضائی حملے کر کے 2 ایئرپورٹ ناکارہ بنا دیئے۔اسرائیلی طیاروں نے شام کے دمشق اور حلب ایئرپورٹس پر بڑی تعداد میں بم برسائے جس کے سبب رن وے کو شدید نقصان پہنچا اور وہ غیر فعال ہو گئے۔بمباری کے دوران 2 شامی شہری شہید بھی ہوئے، دونوں ایئرپورٹس پر گزشتہ ہفتے بھی بمباری کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


