گورنر شپ جاتی ہے تو جائے، اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کرتا ہوں، کامران ٹیسوری
کراچی (انتخاب نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گورنر شپ جاتی ہے تو جائے، پرواہ نہیں،اسرائیل کےخلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں۔ گورنر ہاو¿س میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجماع سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہوئے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امداد لے کر مصر روانہ ہو رہا ہوں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق امداد لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے، ہمیں یہودی طاقتوں کے بجائے اللہ سے ڈرنا چاہئے، ہمیں ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب نےایک ہوکر فلسطین کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


