دکی میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ لیویز تھانے میں درج، 9 افراد نامزد
دکی (آن لائن)جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما سردار اکبر خان ناصر پر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا.مقدمہ فرد نمبر 11/23صدر تھانہ لیویز میں عبدالواحد ولد محمد شاہ قوم ناصر کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔لیویز کے مطاھع مقدمہ دہشتگردی ،بھتہ اور قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کرلی گئی ہے۔مقدمہ نو نامزد جبکہ بیس پچیس نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔مقدمے میں نامزد افراد میں محمد طاہر ولد جان محمد قوم خروٹی ساکن شاٹ کاٹ سنجاوی ،سہراب خان ولد جلات خان قوم زرکون ساکن دکی ،لال محمد ولد سردار ،گل محمد ولد گلباز،حاجی نواب ولد نامعلوم اقوام نیازی ،اغا محمد ولد سید محمد قوم زرکون ،نقیب اللہ ،نجیب اللہ ،نظر پسران آغا محمد اقوام سلیمان خیل ،نامزد کئے گئے ہیں۔جبکہ پیر زبیر آغا عرف کاکا جان ولد عبید الرحمان آغا کو مشہورے میں نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق مسلحہ حملہ اوروں نے سردار اکبر خان ناصر سے پچاس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔بھتے سے انکار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔مسلح افراد نے بھتے سے انکار پر سردار اکبر خان ناصر کا قلعہ تھوڑنا شروع کیا۔متن میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ اور حملہ پیر زبیر آغا عرف کاکا جان کی ایما پر کیا ہے۔واضح رہے کہ کل جھالار کے علاقے میں مسلح افراد نے سردار اکبر خان ناصر اور انکے محافظوں پر حملہ کرکے فائرنگ کی تھی۔فائرنگ سے سردار اکبر خان ناصر کا ایک محافظ حکمت اللہ ولد عبدالجلیل قوم سلیمان خیل موقع پر جان بحق ہوگیا تھا۔فائرنگ سے سردار اکبر خان ناصر اور انکے دیگر دو محافظ عصمت اللہ ولد محمد عیسی اور غلام قادر ولد محمد صدیق ناصر اصغر خیل بھی زخمی ہوگئے تھے۔


